سورة الفاتحة
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
﴿ 1 ﴾
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور بار بار رحم کرنے والا ہے
الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ
﴿ 2 ﴾
تمام حمد اللہ ہی کے لئے ہے جو تمام جہانوں کاربّ ہے
الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
﴿ 3 ﴾
بے انتہا رحم کرنے والا، بن مانگے دینے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے
مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ
﴿ 4 ﴾
جزا سزا کے دن کا مالک ہے
إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ
﴿ 5 ﴾
تیری ہی ہم عبادت کرتے ہیں اور تجھی سے ہم مدد چاہتے ہیں
اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ
﴿ 6 ﴾
ہمیں سیدھے راستہ پر چلا
صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ
﴿ 7 ﴾
ان لوگوں کے راستہ پر جن پر تُو نے انعام کیا۔ جن پر غضب نہیں کیا گیا اور جو گمراہ نہیں ہوئے